سلامت چاہتے ہو دِل تو اِتنی بات مانو گےتُمہیں لینا پڑے جو فیصلہ وہ زہن سے لو گےپتا کیا وقت کیسا کھیل کھیلے، ہم بِچھڑ جائیں کہاں ہوں گے نجانے ہم، نجانے تُم کہاں ہو گےمحبّت کام کیا آتی، ہمارا حال تو دیکھو اِسی کا معجزہ کہہ لو ہُوئے ہم ہیں مرن جوگےلُٹا دُوں تم پہ اپنی ساری خُوشیاں زِندگانی بھیچلو یہ طے ہُؤا، اِتنا کہو بدلے میں کیا دو گےکِسی اُلجھی ہُوئی رُت کا کوئی بھٹکا ہُؤا سایہپڑا جو راہ میں تو چین اپنا تُم گنواؤ گےچلو تسلِیم کرتے ہیں لگاؤ گے شِکایت بھیمگر اِتنا کہُوں (اِلزام کیا رکھنا ہے؟) سوچو گےسُنا ہے کُچھ دِنوں تک پیار کی راحت میسّر ہےپِھر اُس کے بعد حسرتؔ جی فقط راتوں میں جاگو گےرشِید حسرتؔ