آؤ مل بیٹھ بات کی جائے
By kash-kannaujiApril 5, 2022
آؤ مل بیٹھ بات کی جائے
مسئلہ ہے تو رائے لی جائے
میرا دل پھر دکھا دیا اس نے
اک غزل پھر نئی کہیں جائے
آ گیا تو تو کھل اٹھا ہوں میں
تیرے جانے سے ہر خوشی جائے
ایسی دنیا میں جی نہیں لگتا
جس میں احساس بندگی جائے
اس کے لہجے میں جب وفا ہی نہیں
کیا ضروری ہے بات کی جائے
موت آئے گی جب بھی چل دیں گے
زندگی اب تو خوب جی جائے
اس کو دیکھوں نہ جب بھی میں کاشفؔ
میری آنکھوں سے روشنی جائے
مسئلہ ہے تو رائے لی جائے
میرا دل پھر دکھا دیا اس نے
اک غزل پھر نئی کہیں جائے
آ گیا تو تو کھل اٹھا ہوں میں
تیرے جانے سے ہر خوشی جائے
ایسی دنیا میں جی نہیں لگتا
جس میں احساس بندگی جائے
اس کے لہجے میں جب وفا ہی نہیں
کیا ضروری ہے بات کی جائے
موت آئے گی جب بھی چل دیں گے
زندگی اب تو خوب جی جائے
اس کو دیکھوں نہ جب بھی میں کاشفؔ
میری آنکھوں سے روشنی جائے
23184 viewsghazal • Urdu