آؤ ہم طے کریں قرار کوئی
By sumaira-khalidFebruary 29, 2024
آؤ ہم طے کریں قرار کوئی
اس میں رکھیں رہ فرار کوئی
گر محبت پہ اختیار چلے
کیوں کرے خود کو بے قرار کوئی
ہر قدم پر گمان ہوتا ہے
پھر پکارے ہے بار بار کوئی
کائناتیں کھنگال ڈالی ہیں
ہو نہ پایا ہے آشکار کوئی
آنکھ اک پل نہیں لگائی کہیں
یوں بھی کرتا ہے انتظار کوئی
اس میں رکھیں رہ فرار کوئی
گر محبت پہ اختیار چلے
کیوں کرے خود کو بے قرار کوئی
ہر قدم پر گمان ہوتا ہے
پھر پکارے ہے بار بار کوئی
کائناتیں کھنگال ڈالی ہیں
ہو نہ پایا ہے آشکار کوئی
آنکھ اک پل نہیں لگائی کہیں
یوں بھی کرتا ہے انتظار کوئی
93368 viewsghazal • Urdu