اپنے ہونٹھوں پہ جو دعا رکھتا

By nazar-dwivediFebruary 27, 2024
اپنے ہونٹھوں پہ جو دعا رکھتا
پھر کسی سے نہ وہ گلہ رکھتا
صرف کاسہ لیے پھرا ہر دم
میں تو سائل تھا اور کیا رکھتا


مانگتے تو سبھی ہیں دنیا میں
کس کو دینا ہے وہ پتہ رکھتا
روگ ایسا ہے عشق کا یارو
کب کسی کو وہ کام کا رکھتا


جس کو دیتا سخن وری ایشور
اس کی قسمت میں رتجگا رکھتا
فیصلے کا پتہ تھا پہلے سے
میں بھی اپنی دلیل کیا رکھتا


سب کو دیتا خوشی وہ دنیا میں
سب کا اونچا وہ مرتبہ رکھتا
25302 viewsghazalUrdu