آنکھ چھپ چھپ کر ملانے کا مزا کچھ اور ہے
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
آنکھ چھپ چھپ کر ملانے کا مزا کچھ اور ہے
ہاتھوں ہاتھوں سے چھڑانے کا مزا کچھ اور ہے
انتظاری بے قراری آہ و زاری سر بہ سر
اس طرح دل کو جلانے کا مزا کچھ اور ہے
اب وہ پہلی سی مری شہرت نہیں تو کیا ہوا
جیت کر بھی ہار جانے کا مزا کچھ اور ہے
ساتھ تیرے گیت گانے کا مزا کچھ اور تھا
اب اکیلے گیت گانے کا مزا کچھ اور ہے
پہنچ کر ساقیؔ سر منزل مزا آیا بہت
لوٹ کر منزل سے جانے کا مزا کچھ اور ہے
ہاتھوں ہاتھوں سے چھڑانے کا مزا کچھ اور ہے
انتظاری بے قراری آہ و زاری سر بہ سر
اس طرح دل کو جلانے کا مزا کچھ اور ہے
اب وہ پہلی سی مری شہرت نہیں تو کیا ہوا
جیت کر بھی ہار جانے کا مزا کچھ اور ہے
ساتھ تیرے گیت گانے کا مزا کچھ اور تھا
اب اکیلے گیت گانے کا مزا کچھ اور ہے
پہنچ کر ساقیؔ سر منزل مزا آیا بہت
لوٹ کر منزل سے جانے کا مزا کچھ اور ہے
67428 viewsghazal • Urdu