آپ اگر مہرباں نہیں ہوتے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
آپ اگر مہرباں نہیں ہوتے
ہم جہاں ہیں وہاں نہیں ہوتے
چاہے جتنے بلند ہوں بادل
یہ کبھی آسماں نہیں ہوتے
جن کے بس میں زبان رہتی ہے
وہ کبھی بے زباں نہیں ہوتے
جو تماشے پسند ہیں مجھ کو
وہ تماشے یہاں نہیں ہوتے
دشت کی بات اور ہے ورنہ
قیس لیلیٰ کہاں نہیں ہوتے
پیڑ پھل دار کٹ گئے جب سے
باغ میں باغباں نہیں ہوتے
دھیان رکھیں پکارنے والے
ہم جہاں ہیں وہاں نہیں ہوتے
ہم جہاں ہیں وہاں نہیں ہوتے
چاہے جتنے بلند ہوں بادل
یہ کبھی آسماں نہیں ہوتے
جن کے بس میں زبان رہتی ہے
وہ کبھی بے زباں نہیں ہوتے
جو تماشے پسند ہیں مجھ کو
وہ تماشے یہاں نہیں ہوتے
دشت کی بات اور ہے ورنہ
قیس لیلیٰ کہاں نہیں ہوتے
پیڑ پھل دار کٹ گئے جب سے
باغ میں باغباں نہیں ہوتے
دھیان رکھیں پکارنے والے
ہم جہاں ہیں وہاں نہیں ہوتے
27696 viewsghazal • Urdu