آپ ہمیں کیا بھول گئے ہیں
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
آپ ہمیں کیا بھول گئے ہیں
ہم تو جینا بھول گئے ہیں
کرتا ہے کمرے کی صدارت
وہ جو دوپٹہ بھول گئے ہیں
غم کا مستقبل روشن ہے
بچے ہنسنا بھول گئے ہیں
کل کی طرح پھر یاد دلاؤ
ہم کچھ کہنا بھول گئے ہیں
آج اسی کی سیر کریں گے
وہ جو دنیا بھول گئے ہیں
ان کو منزل ڈھونڈ ہی لے گی
گھر کا رستہ بھول گئے ہیں
ان سازوں کو توڑ ہی دیں گے
ہم جو بجانا بھول گئے ہیں
ان کو بھولنے کی کوشش میں
جانے کیا کیا بھول گئے ہیں
تم سے باتیں کرنے والے
باتیں کرنا بھول گئے ہیں
ہم تو جینا بھول گئے ہیں
کرتا ہے کمرے کی صدارت
وہ جو دوپٹہ بھول گئے ہیں
غم کا مستقبل روشن ہے
بچے ہنسنا بھول گئے ہیں
کل کی طرح پھر یاد دلاؤ
ہم کچھ کہنا بھول گئے ہیں
آج اسی کی سیر کریں گے
وہ جو دنیا بھول گئے ہیں
ان کو منزل ڈھونڈ ہی لے گی
گھر کا رستہ بھول گئے ہیں
ان سازوں کو توڑ ہی دیں گے
ہم جو بجانا بھول گئے ہیں
ان کو بھولنے کی کوشش میں
جانے کیا کیا بھول گئے ہیں
تم سے باتیں کرنے والے
باتیں کرنا بھول گئے ہیں
73650 viewsghazal • Urdu