عہد شباب موسم خنداں ہے اور ہم
By bishan-dayal-shad-dehlviFebruary 26, 2024
عہد شباب موسم خنداں ہے اور ہم
ہر سو نگار جلوہ فروشاں ہے اور ہم
محفوظ دل میں شورش پیکاں ہے اور ہم
خلوت نواز خاطر مہماں ہے اور ہم
صبر آزما تصور جاناں ہے اور ہم
آنکھوں میں آج حشر کا ساماں ہے اور ہم
اک منظر گزارش پنہاں ہے اور ہم
ان کے حضور دیدۂ حیراں ہے اور ہم
دور شراب صحبت رنداں ہے اور ہم
ساغر بدست چشم حسیناں ہے اور ہم
احساس نے گناہ کی دنیا سمیٹ لی
اب رحمت تمام کا داماں ہے اور ہم
ساغر میں آج عارض ساقی کا عکس ہے
کافر بنائے جانے کا ساماں ہے اور ہم
حکمت سے ہو رہی ہیں تمنا نوازیاں
تشکیل خواب حاصل ارماں ہے اور ہم
تکمیل ہو رہی ہے محبت کی اس طرح
مہمانیٔ تصور جاناں ہے اور ہم
مشکل ہے شادؔ رہنا گرانی کے دور میں
اب پیرویٔ گوشہ نشیناں ہے اور ہم
ہر سو نگار جلوہ فروشاں ہے اور ہم
محفوظ دل میں شورش پیکاں ہے اور ہم
خلوت نواز خاطر مہماں ہے اور ہم
صبر آزما تصور جاناں ہے اور ہم
آنکھوں میں آج حشر کا ساماں ہے اور ہم
اک منظر گزارش پنہاں ہے اور ہم
ان کے حضور دیدۂ حیراں ہے اور ہم
دور شراب صحبت رنداں ہے اور ہم
ساغر بدست چشم حسیناں ہے اور ہم
احساس نے گناہ کی دنیا سمیٹ لی
اب رحمت تمام کا داماں ہے اور ہم
ساغر میں آج عارض ساقی کا عکس ہے
کافر بنائے جانے کا ساماں ہے اور ہم
حکمت سے ہو رہی ہیں تمنا نوازیاں
تشکیل خواب حاصل ارماں ہے اور ہم
تکمیل ہو رہی ہے محبت کی اس طرح
مہمانیٔ تصور جاناں ہے اور ہم
مشکل ہے شادؔ رہنا گرانی کے دور میں
اب پیرویٔ گوشہ نشیناں ہے اور ہم
29065 viewsghazal • Urdu