اکیلا چھوڑ گیا مجھ کو قافلہ میرا

By mast-hafiz-rahmaniFebruary 27, 2024
اکیلا چھوڑ گیا مجھ کو قافلہ میرا
سفر میں ساتھ رہا صرف حوصلہ میرا
نہ جانے کتنے مسائل نے اس کو گھیر لیا
وہ جس کے سامنے پہنچا ہے مسئلہ میرا


وہ روبرو بھی رہا محو گفتگو بھی رہا
ذرا بھی کم نہ ہوا اس سے فاصلہ میرا
میں کوئی صبح کا اخبار تو نہیں یارو
یہیں تو ختم نہ ہوگا معاملہ میرا


72187 viewsghazalUrdu