انا بے دار ہوتی جا رہی ہے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
انا بے دار ہوتی جا رہی ہے
وفا دشوار ہوتی جا رہی ہے
تجھے ترتیب میں کیسے رکھیں ہم
تری بھر مار ہوتی جا رہی ہے
ہمارا درد حاوی ہو گیا ہے
دوا بیمار ہوتی جا رہی ہے
ہلا کرتی تھی نظروں سے جو چلمن
وہ اب دیوار ہوتی جا رھی ہے
تری خوشبو جو کشتی میں بسی تھی
وہ اب پتوار ہوتی جا رہی ہے
ٹکا رکھی ہے اک بہتے دیے پر
نظر اس پار ہوتی جا رہی ہے
دھواں چنگاریاں کہرام چیخیں
ہوا اخبار ہوتی جا رہی ہے
وفا دشوار ہوتی جا رہی ہے
تجھے ترتیب میں کیسے رکھیں ہم
تری بھر مار ہوتی جا رہی ہے
ہمارا درد حاوی ہو گیا ہے
دوا بیمار ہوتی جا رہی ہے
ہلا کرتی تھی نظروں سے جو چلمن
وہ اب دیوار ہوتی جا رھی ہے
تری خوشبو جو کشتی میں بسی تھی
وہ اب پتوار ہوتی جا رہی ہے
ٹکا رکھی ہے اک بہتے دیے پر
نظر اس پار ہوتی جا رہی ہے
دھواں چنگاریاں کہرام چیخیں
ہوا اخبار ہوتی جا رہی ہے
31037 viewsghazal • Urdu