انا پہ ظلم کیا ہے مجھے ندامت ہے
By asim-qamarFebruary 25, 2024
انا پہ ظلم کیا ہے مجھے ندامت ہے
مرا سکون ترا منتظر ہے لعنت ہے
مجھے یہ روح سے ملنے کا ڈھونگ نئیں کرنا
مرے بدن کو ترے لمس کی ضرورت ہے
وہاں وہاں پہ مرا خط ضرور چھو لینا
جہاں جہاں پہ نمی کی کوئی علامت ہے
کسی سے مل نہ سکو تو خدا کا شکر کرو
کسی سے مل کے بچھڑنا بڑی اذیت ہے
مرا سکون ترا منتظر ہے لعنت ہے
مجھے یہ روح سے ملنے کا ڈھونگ نئیں کرنا
مرے بدن کو ترے لمس کی ضرورت ہے
وہاں وہاں پہ مرا خط ضرور چھو لینا
جہاں جہاں پہ نمی کی کوئی علامت ہے
کسی سے مل نہ سکو تو خدا کا شکر کرو
کسی سے مل کے بچھڑنا بڑی اذیت ہے
74218 viewsghazal • Urdu