اپنے حصے کی چالیں چلے گا ضرور
By ahmar-nadeemFebruary 5, 2024
اپنے حصے کی چالیں چلے گا ضرور
شوق پھر کوئی سازش کرے گا ضرور
وہ تجارت جو کرتے ہیں شمشیر کی
دیکھنا ان کا سر بھی کٹے گا ضرور
قیس و فرہاد سے اب نہ تعبیر کر
داغ وحشت جبیں سے مٹے گا ضرور
مصلحت جانتا ہے سو چپ ہے ابھی
شوق اک دن تماشا کرے گا ضرور
قافلے میں ہر اک فرد مختار ہے
قافلہ دیکھ لینا لٹے گا ضرور
شوق پھر کوئی سازش کرے گا ضرور
وہ تجارت جو کرتے ہیں شمشیر کی
دیکھنا ان کا سر بھی کٹے گا ضرور
قیس و فرہاد سے اب نہ تعبیر کر
داغ وحشت جبیں سے مٹے گا ضرور
مصلحت جانتا ہے سو چپ ہے ابھی
شوق اک دن تماشا کرے گا ضرور
قافلے میں ہر اک فرد مختار ہے
قافلہ دیکھ لینا لٹے گا ضرور
25858 viewsghazal • Urdu