اپنے تیور سے جو کر دیتا ہے سب کو لا کلام
By nomaan-shauqueFebruary 27, 2024
اپنے تیور سے جو کر دیتا ہے سب کو لا کلام
اس کی خدمت میں کروں گا پیش آج اپنا کلام
شہر میں کوئی مجھے پہچان ہی پاتا نہیں
اور صحرا میں کسی سے میں نہیں کرتا کلام
میری خاموشی کی محفل میں کوئی تو داد دے
ہے کوئی میرے سوا جو کہہ سکے ایسا کلام
ہم برے لوگوں کی صحبت نے کیا اس کو خراب
وہ بھی تنہائی میں دہراتا رہا اپنا کلام
مختلف انداز کی شادی ہے یہ باراتیو
پھول سی زندہ زمیں اور زہر سا سچا کلام
سارے جذبوں کے دکاںداروں کی جیبیں بھر گئیں
بک گیا بازار میں جتنا بھی تھا سستا کلام
اس کی خدمت میں کروں گا پیش آج اپنا کلام
شہر میں کوئی مجھے پہچان ہی پاتا نہیں
اور صحرا میں کسی سے میں نہیں کرتا کلام
میری خاموشی کی محفل میں کوئی تو داد دے
ہے کوئی میرے سوا جو کہہ سکے ایسا کلام
ہم برے لوگوں کی صحبت نے کیا اس کو خراب
وہ بھی تنہائی میں دہراتا رہا اپنا کلام
مختلف انداز کی شادی ہے یہ باراتیو
پھول سی زندہ زمیں اور زہر سا سچا کلام
سارے جذبوں کے دکاںداروں کی جیبیں بھر گئیں
بک گیا بازار میں جتنا بھی تھا سستا کلام
80539 viewsghazal • Urdu