اپنی بستی چھوڑ کر پردیس میں جائیں گے کیا
By khalilur-rahman-azmiFebruary 27, 2024
اپنی بستی چھوڑ کر پردیس میں جائیں گے کیا
یاں تو ہے نان جویں بھی واں مگر کھائیں گے کیا
ہر طرف اک سنگ باری گھر سے نکلیں کس طرح
سر سلامت ہی نہ ہو تو سر کو سہلائیں گے کیا
اپنی اپنی فکر سب کو اپنے اپنے سب کو غم
کوئی مل جائے بھی تو اب دل کو بہلائیں گے کیا
کیسے پچھلی رات گزری کیسے نیند آئی تمہیں
صبح کا سورج جو پوچھے گا تو بتلائیں گے کیا
ہم بھی تھے عالی دماغ اور ہم بھی تھے عالی نسب
گر کہیں اپنی زباں سے لوگ فرمائیں گے کیا

18173 viewsghazal • Urdu