اپنی خاطر اے خدا یے کام کر
By nomaan-shauqueFebruary 27, 2024
اپنی خاطر اے خدا یے کام کر
ایک دن دنیا کو بھول آرام کر
یاد ہے مجنوں میاں میرا کہا
عشق فرما دشت میں جا نام کر
خوش رہو کہتے ہیں جو پہچان انہیں
دشمنوں کی سازشیں ناکام کر
ایک روز اس نے قریب آ کر کہا
روشنی دے لمس کی گلفام کر
کیا لکھا ہے ان کتابوں میں نہ دیکھ
عشق سچا ہے تو اپنا کام کر
سو جتن کر کے اسے رازی کیا
جس طرح بھی ہو مجھے بدنام کر
خط میں خوشبوئے ہوس تھی کیا کہا
ایسا ہے تو خط کا مضموں عام کر
ایک دن دنیا کو بھول آرام کر
یاد ہے مجنوں میاں میرا کہا
عشق فرما دشت میں جا نام کر
خوش رہو کہتے ہیں جو پہچان انہیں
دشمنوں کی سازشیں ناکام کر
ایک روز اس نے قریب آ کر کہا
روشنی دے لمس کی گلفام کر
کیا لکھا ہے ان کتابوں میں نہ دیکھ
عشق سچا ہے تو اپنا کام کر
سو جتن کر کے اسے رازی کیا
جس طرح بھی ہو مجھے بدنام کر
خط میں خوشبوئے ہوس تھی کیا کہا
ایسا ہے تو خط کا مضموں عام کر
66885 viewsghazal • Urdu