اصل صورت چھپانے والے برے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
اصل صورت چھپانے والے برے
ہر گھڑی مسکرانے والے برے
اک عجب کشمکش میں پڑ گیا ہوں
میں کہ سارے زمانے والے برے
تیر تیرا لگے کسی کو تو واہ
تجھ پہ گولی چلانے والے برے
سب کا نشہ اتار دیتے ہیں
زور کا دم لگانے والے برے
کچھ ہمارا بھی دھیان اور کہیں
کچھ کہانی سنانے والے برے
ایک اک نام کیا گناؤں میں
سب ترے ساتھ جانے والے برے
حسن کی ذات ایک ہوتی ہے
تو ترے سب گھرانے والے برے
ہر گھڑی مسکرانے والے برے
اک عجب کشمکش میں پڑ گیا ہوں
میں کہ سارے زمانے والے برے
تیر تیرا لگے کسی کو تو واہ
تجھ پہ گولی چلانے والے برے
سب کا نشہ اتار دیتے ہیں
زور کا دم لگانے والے برے
کچھ ہمارا بھی دھیان اور کہیں
کچھ کہانی سنانے والے برے
ایک اک نام کیا گناؤں میں
سب ترے ساتھ جانے والے برے
حسن کی ذات ایک ہوتی ہے
تو ترے سب گھرانے والے برے
18775 viewsghazal • Urdu