بعد تمہارے دیکھ نہ پایا درپن کیسا ہوتا ہے
By devesh-dixitFebruary 5, 2024
بعد تمہارے دیکھ نہ پایا درپن کیسا ہوتا ہے
چوڑی بندی کاجل گجرا کنگن کیسا ہوتا ہے
حد سے بھاری بوجھ کتابوں کا جو ڈھوئے پھرتے ہیں
ایسے بچہ کیا جانیں گے بچپن کیسا ہوتا ہے
چھوٹے چھوٹے کمروں والے شہری جن یہ کیا جانیں
تال تلیا کھٹیا چھپر آنگن کیسا ہوتا ہے
ان انگریزی اسکولوں کے بچہ کیسے سمجھیں گے
باون ترپن چون پچپن چھپن کیسا ہوتا ہے

67060 viewsghazal • Urdu