بات رکھنے کا موقع دیا جائے گا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
بات رکھنے کا موقع دیا جائے گا
بھیڑ اٹھ جائے گی تب کہا جائے گا
نوجوانوں سے رشتہ بناؤں گا پھر
رات بھر گھر سے باہر رہا جائے گا
پھر سے بیٹھوں گا تسنیم کی ٹال پر
پھر پڑوسی سے جھگڑا کیا جائے گا
وہ جو اک یار ہے اپنے بچپن کا یار
اس کے گھر بھی کسی دن رکا جائے گا
ایک دم کٹ گیا ہوں محلے سے میں
پھر سے شادی ولیمہ کیا جائے گا
اتنی جلدی بھی کیا ہے شفا کی تمہیں
وقت آنے پہ اچھا کیا جائے گا
ساری نظریں کنارے پہ رہ جائیں گی
ایک سر جھیل میں ڈوبتا جائے گا
بھیڑ اٹھ جائے گی تب کہا جائے گا
نوجوانوں سے رشتہ بناؤں گا پھر
رات بھر گھر سے باہر رہا جائے گا
پھر سے بیٹھوں گا تسنیم کی ٹال پر
پھر پڑوسی سے جھگڑا کیا جائے گا
وہ جو اک یار ہے اپنے بچپن کا یار
اس کے گھر بھی کسی دن رکا جائے گا
ایک دم کٹ گیا ہوں محلے سے میں
پھر سے شادی ولیمہ کیا جائے گا
اتنی جلدی بھی کیا ہے شفا کی تمہیں
وقت آنے پہ اچھا کیا جائے گا
ساری نظریں کنارے پہ رہ جائیں گی
ایک سر جھیل میں ڈوبتا جائے گا
16945 viewsghazal • Urdu