بد قسمتی پہ زور مرا چل نہیں رہا
By hamza-bilalFebruary 26, 2024
بد قسمتی پہ زور مرا چل نہیں رہا
یہ حادثہ کسی بھی طرح ٹل نہیں رہا
آسیب کے وہ سائے مسلط ہیں ان دنوں
آنکھوں میں ایک خواب تلک پل نہیں رہا
جان بہار اب یہ تکلف بھی چھوڑ دے
جب میں تری نگاہ میں اول نہیں رہا
کیا خوب معجزہ ہے کہ شعلہ بدن کے میں
پہلو میں آ گیا ہوں مگر جل نہیں رہا
اس مسئلے کا حل تو فقط آپ تھے حضور
اب آپ کہہ رہے ہیں کوئی حل نہیں رہا
شعر و سخن بھی بند ہے پچھلے برس سے اور
اس دل کا کاروبار بھی اب چل نہیں رہا
حمزہ بلالؔ سخت ہے ایسا بلا کا سخت
سب کچھ گنوا کے ہاتھ تلک مل نہیں رہا
یہ حادثہ کسی بھی طرح ٹل نہیں رہا
آسیب کے وہ سائے مسلط ہیں ان دنوں
آنکھوں میں ایک خواب تلک پل نہیں رہا
جان بہار اب یہ تکلف بھی چھوڑ دے
جب میں تری نگاہ میں اول نہیں رہا
کیا خوب معجزہ ہے کہ شعلہ بدن کے میں
پہلو میں آ گیا ہوں مگر جل نہیں رہا
اس مسئلے کا حل تو فقط آپ تھے حضور
اب آپ کہہ رہے ہیں کوئی حل نہیں رہا
شعر و سخن بھی بند ہے پچھلے برس سے اور
اس دل کا کاروبار بھی اب چل نہیں رہا
حمزہ بلالؔ سخت ہے ایسا بلا کا سخت
سب کچھ گنوا کے ہاتھ تلک مل نہیں رہا
39246 viewsghazal • Urdu