بڑا کنبہ ہے چھوٹی دیگچی ہے
By chand-kakralviJanuary 19, 2024
بڑا کنبہ ہے چھوٹی دیگچی ہے
اور اس پر بھوک منہ کھولے کھڑی ہے
جدھر تو ہو ادھر ہی دیکھتی ہے
ہماری آنکھ بھی سورج مکھی ہے
مرے مولا ابھی سورج نہ نکلے
کوئی تحریر شبنم لکھ رہی ہے
کوئی نسخہ نہ ہوگا کارگر اب
محبت کام اپنا کر چکی ہے
عنایت پر کسی کی جی رہے ہیں
ہماری زندگی کیا زندگی ہے
مری دل جوئی کی خاطر کسی نے
دہکتی آگ دامن میں رکھی ہے
زمیں میں بھی اتر جائے گا سورج
ابھی تو برف کی چادر ہٹی ہے
فقط خوشبو نہیں تتلی کی چاہت
وہ پھولوں کا لہو بھی چاٹتی ہے
نظر آتا نہیں کچھ بھی کسی کو
بظاہر روشنی ہی روشنی ہے
اور اس پر بھوک منہ کھولے کھڑی ہے
جدھر تو ہو ادھر ہی دیکھتی ہے
ہماری آنکھ بھی سورج مکھی ہے
مرے مولا ابھی سورج نہ نکلے
کوئی تحریر شبنم لکھ رہی ہے
کوئی نسخہ نہ ہوگا کارگر اب
محبت کام اپنا کر چکی ہے
عنایت پر کسی کی جی رہے ہیں
ہماری زندگی کیا زندگی ہے
مری دل جوئی کی خاطر کسی نے
دہکتی آگ دامن میں رکھی ہے
زمیں میں بھی اتر جائے گا سورج
ابھی تو برف کی چادر ہٹی ہے
فقط خوشبو نہیں تتلی کی چاہت
وہ پھولوں کا لہو بھی چاٹتی ہے
نظر آتا نہیں کچھ بھی کسی کو
بظاہر روشنی ہی روشنی ہے
20231 viewsghazal • Urdu