بدن بناتے ہیں تھوڑی سی جاں بناتے ہیں
By salim-saleemFebruary 28, 2024
بدن بناتے ہیں تھوڑی سی جاں بناتے ہیں
ہم اس کے عشق میں کار جہاں بناتے ہیں
بگاڑ دیتا ہے کوئی ہمیں کناروں سے
کبھی جو خود کو ترے درمیاں بناتے ہیں
عجیب رقص میں رہتا ہے وہ بگولہ صفت
تو ہم بھی اس کے لئے آندھیاں بناتے ہیں
وہ ہاتھ دیتے ہیں ترتیب میرے اجزا کو
پھر اس کے بعد مجھے رائیگاں بناتے ہیں
سیاہ پڑتا گیا ہے وہ لمحۂ دیدار
مرے چراغ بھی کتنا دھواں بناتے ہیں
ہم اس کے عشق میں کار جہاں بناتے ہیں
بگاڑ دیتا ہے کوئی ہمیں کناروں سے
کبھی جو خود کو ترے درمیاں بناتے ہیں
عجیب رقص میں رہتا ہے وہ بگولہ صفت
تو ہم بھی اس کے لئے آندھیاں بناتے ہیں
وہ ہاتھ دیتے ہیں ترتیب میرے اجزا کو
پھر اس کے بعد مجھے رائیگاں بناتے ہیں
سیاہ پڑتا گیا ہے وہ لمحۂ دیدار
مرے چراغ بھی کتنا دھواں بناتے ہیں
31961 viewsghazal • Urdu