بڑی گہری خموشی ہو گئی ہے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
بڑی گہری خموشی ہو گئی ہے
ہماری چیخ لمبی ہو گئی ہے
وہی جینا وہی مرنا ہے لیکن
ذرا ترتیب الٹی ہو گئی ہے
مسلسل رہتے رہتے آپ کے ساتھ
محبت آپ جیسی ہو گئی ہے
تمہارا بیگ خالی ہی رہے گا
ہماری جیب خالی ہو گئی ہے
مرے الفاظ سستے ہو گئے ہیں
تری آواز مہنگی ہو گئی ہے
ہماری چیخ لمبی ہو گئی ہے
وہی جینا وہی مرنا ہے لیکن
ذرا ترتیب الٹی ہو گئی ہے
مسلسل رہتے رہتے آپ کے ساتھ
محبت آپ جیسی ہو گئی ہے
تمہارا بیگ خالی ہی رہے گا
ہماری جیب خالی ہو گئی ہے
مرے الفاظ سستے ہو گئے ہیں
تری آواز مہنگی ہو گئی ہے
48063 viewsghazal • Urdu