باغ اردو کی مہک راز خدا ہوتی ہے

By aftab-shahSeptember 5, 2024
باغ اردو کی مہک راز خدا ہوتی ہے
شہر اردو میں ہوا باد صبا ہوتی ہے
اچھا جتنا بھی ہو لہجہ وہ صدا ہوتی ہے
بات کر لے جو سخن گر تو جدا ہوتی ہے


حرف ملتے ہیں جو دل سے تو ندا آتی ہے
معنی لفظوں سے ملیں تو وہ ردا ہوتی ہے
شعر پڑھنے پہ یوںہی داد نہیں ملتی انہیں
اردو تو شیریں دہن پر ہی فدا ہوتی ہے


سننے والوں کو کسی اور نگر لے جائے
اردو والوں کی زباں رب کی عطا ہوتی ہے
لہجہ مل جائے جو اردو سے تو وہ ناز کرے
اردو لہجے سے ملے تو وہ ادا ہوتی ہے


خوشبو اردو کی نظر آتی ہے دل والوں میں
کھنک اردو کی تو بولی میں سدا ہوتی ہے
63738 viewsghazalUrdu