بہتے رہنا ایک بہانہ ہوتا ہے
By nomaan-shauqueFebruary 27, 2024
بہتے رہنا ایک بہانہ ہوتا ہے
دریا کو ساگر تک جانا ہوتا ہے
عمر مقرر ہوتی ہے ہر رشتے کی
مجبوراً بھی ہاتھ چھڑانا ہوتا ہے
دنیا کی ساری اچھی تصویروں میں
اک چہرہ جانا پہچانا ہوتا ہے
کچے رنگوں والی تتلی کیا جانے
بارش میں بھی ساتھ نبھانا ہوتا ہے
سب سے گہری ہوتی ہے لفظوں کی چوٹ
لہجے کا ہر وار بچانا ہوتا ہے
دریا کو ساگر تک جانا ہوتا ہے
عمر مقرر ہوتی ہے ہر رشتے کی
مجبوراً بھی ہاتھ چھڑانا ہوتا ہے
دنیا کی ساری اچھی تصویروں میں
اک چہرہ جانا پہچانا ہوتا ہے
کچے رنگوں والی تتلی کیا جانے
بارش میں بھی ساتھ نبھانا ہوتا ہے
سب سے گہری ہوتی ہے لفظوں کی چوٹ
لہجے کا ہر وار بچانا ہوتا ہے
45400 viewsghazal • Urdu