بندگی ہوگی موت سے پہلے (ردیف .. ی)
By abdurrahman-mominJanuary 18, 2024
بندگی ہوگی موت سے پہلے
موت کے بعد زندگی ہوگی
ہم کو جس راہ سے گزرنا ہے
کوئی مشکل وہاں کھڑی ہوگی
آئنہ بھی نظر جھکا لے گا
ہائے کیسی برہنگی ہوگی
آج کر لو جو بات کرنی ہے
آج دیوار سو رہی ہوگی
ٹوٹ جائے گا خواب آخر شب
اور حقیقت وہیں کھڑی ہوگی
دل تو اس کی سزا بھی بھگتے گا
غلطی آنکھ نے جو کی ہوگی
آج سورج نے کہہ دیا مومنؔ
تو جلے گا تو روشنی ہوگی
موت کے بعد زندگی ہوگی
ہم کو جس راہ سے گزرنا ہے
کوئی مشکل وہاں کھڑی ہوگی
آئنہ بھی نظر جھکا لے گا
ہائے کیسی برہنگی ہوگی
آج کر لو جو بات کرنی ہے
آج دیوار سو رہی ہوگی
ٹوٹ جائے گا خواب آخر شب
اور حقیقت وہیں کھڑی ہوگی
دل تو اس کی سزا بھی بھگتے گا
غلطی آنکھ نے جو کی ہوگی
آج سورج نے کہہ دیا مومنؔ
تو جلے گا تو روشنی ہوگی
82481 viewsghazal • Urdu