بس ایک بار کہہ دے وہ اچھا قبول ہے

By amir-masoodFebruary 5, 2024
بس ایک بار کہہ دے وہ اچھا قبول ہے
پھر اس کے بعد مجھ کو تو مرنا قبول ہے
ایسے تو مجھ کو آگ سے لگتا بہت ہے ڈر
اس کے بدن کو چوم کے جلنا قبول ہے


کر لو خدا کا شکریہ تم کو ملا ہے وہ
مجھ کو تو اس کے نام کا پھندا قبول ہے
روٹھے مگر وہ کہہ بھی دے روٹھا ہے مجھ سے کیوں
پھر اس کے بعد اس کا جھگڑنا قبول ہے


ایسی نہیں ہے شرط کی مل جائے پورا وہ
جتنا بھی مل وہ جائے گا اتنا قبول ہے
ٹھکرا دیا ہے ہنس کے ہاں دریا کو میں نے تو
اس کے لبوں سے مجھ کو تو قطرہ قبول ہے


عامرؔ تمہارے واسطے روتا ہے کون اب
کس کو تمہارے جسم کا کندھا قبول ہے
90970 viewsghazalUrdu