باز آ باد بہاراں یہ شرارت کیا ہے

By betab-amrohviFebruary 26, 2024
باز آ باد بہاراں یہ شرارت کیا ہے
دیکھ تو نرگس بیمار کی حالت کیا ہے
اس نے بھی عکس رخ یار کی جرأت کی تھی
دیکھیے حالت آئینۂ حیرت کیا ہے


تجھ کو واعظ مری دوزخ کا کوئی علم نہیں
مجھ کو معلوم ہے لیکن تری جنت کیا ہے
تو مرے پیش نظر ہو جو تصور میں تو بس
میری نظروں میں زمانے کی حقیقت کیا ہے


آج وہ مائل صد لطف و کرم ہیں بیتابؔ
کاش میں جانتا کہ وجہ عنایت کیا ہے
85489 viewsghazalUrdu