بے خودی کی مثال ہوں شاید

By khayal-laddakhiFebruary 27, 2024
بے خودی کی مثال ہوں شاید
ساغر خستہ حال ہوں شاید
شاد ہوں میں مگر پس پردہ
درد و رنج و ملال ہوں شاید


ہوں قفس میں کوئی تلاطم سا
زندگی کی مثال ہوں شاید
اب تو بوجھے نہیں کوئی مجھ کو
ایک مشکل سوال ہوں شاید


اتنے غم جھیل کے بھی زندہ ہوں
با خدا لازوال ہوں شاید
راس مجھ کو خوشی نہیں آتی
ضبط آزردہ حال ہوں شاید


میرا کتنا خیال ہے ان کو
اس لئے میں خیالؔ ہوں شاید
62281 viewsghazalUrdu