بھرا ہوا ہوں میں پورے وجود سے اپنے (ردیف .. ن)
By salim-saleemFebruary 28, 2024
بھرا ہوا ہوں میں پورے وجود سے اپنے
اسی لئے تو خلاؤں میں جھانکتا ہوں میں
یہ زندگی مری چارہ گری میں ہے مصروف
اور اس کے چہرے پہ اک زخم سا کھلا ہوں میں
یہ کس کی آگ مرے تن بدن میں رقصاں ہے
یہ کس چراغ کی لو سے بندھا ہوا ہوں میں
اسی لئے تو خلاؤں میں جھانکتا ہوں میں
یہ زندگی مری چارہ گری میں ہے مصروف
اور اس کے چہرے پہ اک زخم سا کھلا ہوں میں
یہ کس کی آگ مرے تن بدن میں رقصاں ہے
یہ کس چراغ کی لو سے بندھا ہوا ہوں میں
19055 viewsghazal • Urdu