بگڑتی بات ہمیں ہی بنانی پڑتی ہے

By abhishek-jainFebruary 5, 2024
بگڑتی بات ہمیں ہی بنانی پڑتی ہے
اسی لئے تو حقیقت چھپانی پڑتی ہے
میاں یہ عشق ہے آساں نہیں سمجھنا اسے
کہ اس میں جاں کی بھی بازی لگانی پڑتی ہے


کوئی بھٹک نہ سکے مارا مارا دنیا میں
وفا کی راہ ہمیں ہی دکھانی پڑتی ہے
ہنر کی قدر کہاں کرتا ہے جہاں اب تو
یہاں پہ اپنی ہی قیمت گھٹانی پڑتی ہے


محبتوں کا نبھانا کبھی نہ کم جانو
کہ اپنی داؤ پہ عزت لگانی پڑتی ہے
68426 viewsghazalUrdu