چراغ و آفتاب گم بڑی حسین رات تھی

By sudarshan-faakirFebruary 3, 2025
چراغ و آفتاب گم بڑی حسین رات تھی
شباب کی نقاب گم بڑی حسین رات تھی
مجھے پلا رہے تھے وہ کہ خود ہی شمع بجھ گئی
گلاس گم شراب گم بڑی حسین رات تھی


لکھا تھا جس کتاب میں کہ عشق تو حرام ہے
ہوئی وہی کتاب گم بڑی حسین رات تھی
لبوں سے لب جو مل گئے لبوں سے لب ہی سل گئے
سوال گم جواب گم بڑی حسین رات تھی


77913 viewsghazalUrdu