چپ ہیں سب موت کے سوال کے بعد

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
چپ ہیں سب موت کے سوال کے بعد
کیا کہے کوئی اس مثال کے بعد
اک ہمیں ہیں قدیم و خستہ یہاں
سب نئے ہو گئے زوال کے بعد


دل مرا کھیل میں لگا ہی نہیں
اک تماشائی کے سوال کے بعد
پیٹ کی آگ بجھ چکی سب کی
لوگ خاموش ہیں خلال کے بعد


اجنبی ہو گیا ہوں اپنے لیے
آپ اپنے کئے کمال کے بعد
40364 viewsghazalUrdu