درد تم نے دیا وہ تھوڑا تھا

By dharmraj-deshrajSeptember 1, 2023
درد تم نے دیا وہ تھوڑا تھا
رات ہم نے حساب جوڑا تھا
آج بھی اس جگہ کھڑا ہوں میں
تم نے جیسا جہاں پہ چھوڑا تھا


چاند بادل میں چھپ گیا میرا
حسرتیں ساتھ لے کے دوڑا تھا
آسماں خاک میں ملا دیکھا
موت نے ہر غرور توڑا تھا


نقش پا کہہ رہے کہاں منزل
کون ہے ریت پر جو دوڑا تھا
آنسوؤں سے وہ تربتر نکلا
ماں کا آنچل ذرا نچوڑا تھا


راہ روکے کھڑا رہا ایماں
میری منزل میں یہ ہی روڑا تھا
36065 viewsghazalUrdu