دشت جنوں میں میرے برابر نہیں کوئی
By ahmar-nadeemFebruary 5, 2024
دشت جنوں میں میرے برابر نہیں کوئی
ہوں گے ہزار قیس پہ احمرؔ نہیں کوئی
تم نے چنی ہے راہ جو ہموار ہے بہت
زاہد تمہاری راہ میں پتھر نہیں کوئی
تنہا ہی دشمنوں کی حدوں تک پہنچ گیا
بزدل چلے تھے ساتھ میں لشکر نہیں کوئی
عزت مآب قبلہ و عالی جناب آپ
عالی جناب آپ سا احقر نہیں کوئی
اس غم میں دل گرفتہ ہے احمر ندیمؔ بس
سر پر گنہ کا بوجھ ہے محشر نہیں کوئی
ہوں گے ہزار قیس پہ احمرؔ نہیں کوئی
تم نے چنی ہے راہ جو ہموار ہے بہت
زاہد تمہاری راہ میں پتھر نہیں کوئی
تنہا ہی دشمنوں کی حدوں تک پہنچ گیا
بزدل چلے تھے ساتھ میں لشکر نہیں کوئی
عزت مآب قبلہ و عالی جناب آپ
عالی جناب آپ سا احقر نہیں کوئی
اس غم میں دل گرفتہ ہے احمر ندیمؔ بس
سر پر گنہ کا بوجھ ہے محشر نہیں کوئی
77872 viewsghazal • Urdu