دل پژمردہ کو ہم رنگ ابر و باد کر دے گا

By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
دل پژمردہ کو ہم رنگ ابر و باد کر دے گا
وہ جب بھی آئے گا اس شہر کو برباد کر دے گا
وہ سارے رابطے توڑے گا ہم سے اور اچانک پھر
تعلق کی نئی صورت کوئی ایجاد کر دے گا


گزر جائے گی یہ بھی شام پچھلی شام کے مانند
کہ میں کچھ عرض کر دوں گا وہ کچھ ارشاد کر دے گا
میں اس سے ملنے کیوں دل کو بھلا ہم راہ لے جاؤں
کہ یہ اک عمر کی محنت مری برباد کر دے گا


28586 viewsghazalUrdu