دنیاداری تو کیا آتی دامن سینا سیکھ لیا
By khalilur-rahman-azmiFebruary 27, 2024
دنیاداری تو کیا آتی دامن سینا سیکھ لیا
مرنے کے تھے لاکھ بہانے پھر بھی جینا سیکھ لیا
ایسے درویشوں سے بھی نبھائی اپنی ہنسی بھی ساتھ اڑائی
پلکوں کے سایہ میں چھپ کر آنسو پینا سیکھ لیا
دھرتی کتنے ناچ نچائے تب اک کوڑی جیب میں آئے
ایڑی سے چوٹی تک پہنچے کیسے پسینہ سیکھ لیا
اپنے آپ پہ کیوں اترائیں اپنے آپ کو کچھ سمجھائیں
کبھی کبھی ہے جھوٹ بھی کہتا یہ آئینہ سیکھ لیا

10375 viewsghazal • Urdu