دنیا ہے اہل عشق کو سب سے بری جگہ
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
دنیا ہے اہل عشق کو سب سے بری جگہ
ڈھونڈھیں خدا کے واسطے کوئی نئی جگہ
تھا اک حسیں گناہ اسی کی سزا کے طور
آباد کی گئی ہے یہ بے کار سی جگہ
کیا کہہ کے اس نے دل سے نکالا ہے ہائے ہائے
اب کیا تمام عمر رہو گے اسی جگہ
ماحولیات کا یہ توازن ہے کل مذاق
انساں کہیں کہیں ہیں درندے سبھی جگہ
چپ چاپ یوں ہی نار ہوس میں پڑے رہو
ہوگی نہ اس بہشت سے اچھی کوئی جگہ
اب میرے اعتکاف پہ وہ بھی ہیں معترض
آ جا چکے ہیں خود جو ہر اچھی بری جگہ
اک دوسرے سے دل تو ہمارے بھرے نہیں
دنیا نے اب بھی گھیر رکھی ہے بڑی جگہ
ڈھونڈھیں خدا کے واسطے کوئی نئی جگہ
تھا اک حسیں گناہ اسی کی سزا کے طور
آباد کی گئی ہے یہ بے کار سی جگہ
کیا کہہ کے اس نے دل سے نکالا ہے ہائے ہائے
اب کیا تمام عمر رہو گے اسی جگہ
ماحولیات کا یہ توازن ہے کل مذاق
انساں کہیں کہیں ہیں درندے سبھی جگہ
چپ چاپ یوں ہی نار ہوس میں پڑے رہو
ہوگی نہ اس بہشت سے اچھی کوئی جگہ
اب میرے اعتکاف پہ وہ بھی ہیں معترض
آ جا چکے ہیں خود جو ہر اچھی بری جگہ
اک دوسرے سے دل تو ہمارے بھرے نہیں
دنیا نے اب بھی گھیر رکھی ہے بڑی جگہ
94123 viewsghazal • Urdu