دنیا میں روشنی کی قیادت کو لکھ چلیں

By abid-barelviDecember 2, 2024
دنیا میں روشنی کی قیادت کو لکھ چلیں
لازم ہے ظلمتوں کی بغاوت کو لکھ چلیں
ہر سمت ہوں جہاں میں یہ الفت کے سلسلے
نفرت کی رہگزر پہ محبت کو لکھ چلیں


روشن ہے جن کے دم سے ابھی ہند کا چمن
اشکوں سے آج ان کی شہادت کو لکھ چلیں
اب تو مٹاؤ یارو عداوت کی تلخیاں
وحشت کی آندھیوں میں رفاقت کو لکھ چلیں


نفرت میں پھر جلے نہ کوئی امن کی سحر
لازم ہے لاکھ ایسی روایت کو لکھ چلیں
عابدؔ بسائیں ہر سو سبھی پیار کا جہاں
دنیا میں آؤ ایسی حکایت کو لکھ چلیں


34991 viewsghazalUrdu