دنیا میں وہی کچھ ہے مری کارگزاری
By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
دنیا میں وہی کچھ ہے مری کارگزاری
جو عمر سر کوچۂ دل دار گزاری
ہم کو بھی شرف بخش کبھی دربدری کا
اس آنکھ سے یہ عرض کئی بار گزاری
دل وار دیا اس کے در و بام پے میں نے
جاں نذر سر سایۂ دیوار گزاری
آج اس سے ملے ہیں تو یہ محسوس ہوا ہے
جتنی بھی گزاری ہے وہ بے کار گزاری
خود ہی سے کبھی ہار کبھی جیت گیا میں
خود ہی سے سدا برسر پیکار گزاری
ہر آن میں مصروف محبت رہا لیکن
لکھی ہی نہیں اس نے مری کارگزاری
اس دل کی زمیں سیر گہ عشق ہے ایسی
تعطیل یہاں اس نے کئی بار گزاری
جو عمر سر کوچۂ دل دار گزاری
ہم کو بھی شرف بخش کبھی دربدری کا
اس آنکھ سے یہ عرض کئی بار گزاری
دل وار دیا اس کے در و بام پے میں نے
جاں نذر سر سایۂ دیوار گزاری
آج اس سے ملے ہیں تو یہ محسوس ہوا ہے
جتنی بھی گزاری ہے وہ بے کار گزاری
خود ہی سے کبھی ہار کبھی جیت گیا میں
خود ہی سے سدا برسر پیکار گزاری
ہر آن میں مصروف محبت رہا لیکن
لکھی ہی نہیں اس نے مری کارگزاری
اس دل کی زمیں سیر گہ عشق ہے ایسی
تعطیل یہاں اس نے کئی بار گزاری
75963 viewsghazal • Urdu