ایک دھوکہ ہے خوش نہیں ہوں میں

By aditya-tiwari-shamsFebruary 22, 2025
ایک دھوکہ ہے خوش نہیں ہوں میں
کون کہتا ہے خوش نہیں ہوں میں
ایک رشتہ بچانا ہے جس میں
وہ بھی تنہا ہے خوش نہیں ہوں میں


کیا سبب ہے کہ صرف میرے بجز
سب کو لگتا ہے خوش نہیں ہوں میں
خوش مزاجی میں شاعری کیسی
پھر تو اچھا ہے خوش نہیں ہوں میں


کیا ستم ہے کہ تم کو پا کر بھی
ایسا لگتا ہے خوش نہیں ہوں میں
یار ایسے ہیں کیا کہوں تم سے
یار ایسا ہے خوش نہیں ہوں میں


37290 viewsghazalUrdu