ایک دن رات کے گریے کا لطیفہ ہونا
By asim-qamarFebruary 25, 2024
ایک دن رات کے گریے کا لطیفہ ہونا
یعنی جادو ہے کوئی ہجر پرانا ہونا
آج بس نفس کی سن آج تو انسان ہی رہ
یار چبھتا ہے ترا روز فرشتہ ہونا
چار چھ روز تو لگنے ہیں مگر چاند مرے
مجھ سے اب اور نہیں ہوگا تمہارا ہونا
خود سے ملنے کی مجھے پہلی دفعہ فرصت تھی
مجھ پہ احسان رہا میرا اکیلا ہونا
خود کشی ذات پہ لازم سی ہوئی جاتی ہے
پر کسی شخص کے ہونے کا دلاسہ ہونا
ایک دو وقفے اباسی کے ضرور آتے ہیں
غیر ممکن ہے کوئی نثر مرصع ہونا
میں نے چاہا تھا مدینہ میں تیرے ہاتھ میں ہاتھ
یعنی اقسام محبت کا اکٹھا ہونا
یعنی جادو ہے کوئی ہجر پرانا ہونا
آج بس نفس کی سن آج تو انسان ہی رہ
یار چبھتا ہے ترا روز فرشتہ ہونا
چار چھ روز تو لگنے ہیں مگر چاند مرے
مجھ سے اب اور نہیں ہوگا تمہارا ہونا
خود سے ملنے کی مجھے پہلی دفعہ فرصت تھی
مجھ پہ احسان رہا میرا اکیلا ہونا
خود کشی ذات پہ لازم سی ہوئی جاتی ہے
پر کسی شخص کے ہونے کا دلاسہ ہونا
ایک دو وقفے اباسی کے ضرور آتے ہیں
غیر ممکن ہے کوئی نثر مرصع ہونا
میں نے چاہا تھا مدینہ میں تیرے ہاتھ میں ہاتھ
یعنی اقسام محبت کا اکٹھا ہونا
72556 viewsghazal • Urdu