ایک جیسے ہیں دنیا میں کب آدمی

By tuaqeer-chughtaiMarch 1, 2024
ایک جیسے ہیں دنیا میں کب آدمی
میں عجیب آدمی وہ عجب آدمی
بھیڑیے شہر میں آ کے کہنے لگے
ہو بہو اپنے جیسے ہیں سب آدمی


اس نے پتھر کو سجدہ کیا تھا کبھی
آ کے روتا ہے اب پوری شب آدمی
بھوک سے مرنے والوں کا تھا یہ سوال
بھوک سے جاں چھڑائے گا کب آدمی


چیخ سن کے بھی اب کوئی رکتا نہیں
خود میں ڈوبے گزرتے ہیں سب آدمی
اس سے کہنا کہ توقیرؔ جیسا تجھے
مل نہ پائے گا بستی میں اب آدمی


15155 viewsghazalUrdu