اک جنوں اپنا لبادہ ہو گیا

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
اک جنوں اپنا لبادہ ہو گیا
آسماں سا دل بھی سادہ ہو گیا
سہو سجدہ کی بھی گنجائش نہیں
اک تعلق بے ارادہ ہو گیا


روح تھی اس کی سدا سے بے نیاز
جسم سے ہی استفادہ ہو گیا
اپنا رشتہ جس سے ہو سکتا نہیں
وصل ایسا خانوادہ ہو گیا


بوند بھر تھا چاہتوں کا سلسلہ
آنکھ میں پانی زیادہ ہو گیا
راہ روکی ہے اجالے نے مری
بن کے دیوار ایستادہ ہو گیا


34512 viewsghazalUrdu