ایک کمرا غزل کتابیں غم
By aditya-tiwari-shamsFebruary 22, 2025
ایک کمرا غزل کتابیں غم
خواب وہ کچھ کہانیاں اور ہم
ٹھوکریں ہجر حاجتیں اور میں
ایک ہی زخم ہے کئی مرہم
زندگی سی ہیں تیری زلفیں اور
حادثوں سے ہیں ان میں پیچ و خم
نوکری نام اور شہرت میں
شکر ہے بنٹ گئے ہیں میرے غم
جو قلندر ہے اک ریاست کا
اس کو تحفے میں خاک دیں گے ہم
ہے کسی شمسؔ کی نظر اس پر
اس سے انجان ہے کوئی شبنم
خواب وہ کچھ کہانیاں اور ہم
ٹھوکریں ہجر حاجتیں اور میں
ایک ہی زخم ہے کئی مرہم
زندگی سی ہیں تیری زلفیں اور
حادثوں سے ہیں ان میں پیچ و خم
نوکری نام اور شہرت میں
شکر ہے بنٹ گئے ہیں میرے غم
جو قلندر ہے اک ریاست کا
اس کو تحفے میں خاک دیں گے ہم
ہے کسی شمسؔ کی نظر اس پر
اس سے انجان ہے کوئی شبنم
96215 viewsghazal • Urdu