فلک سے ان کو خدا کے سلام آتے ہیں

By hina-ambareenFebruary 6, 2024
فلک سے ان کو خدا کے سلام آتے ہیں
جو دوسروں کی مصیبت میں کام آتے ہیں
کبھی کبھی کوئی آتا ہے ان میں شہزادہ
وگرنہ سینکڑوں بکنے غلام آتے ہیں


حقیقی کام یہ ہے وہ دلوں پہ راج کرے
اسے پر اس کے علاوہ بھی کام آتے ہیں
مشاہدے سے نہ سیکھیں تو تجربہ کر لیں
جو صبح آ نہیں پاتے وہ شام آتے ہیں


ہماری جیب میں رکھے ہیں تجربے سارے
ہمیں یہ کھیل زمانے تمام آتے ہیں
یہ دنیا چھان‌ پھٹک کر بنائے گی کندن
یہاں پہ پہلے پہل سب ہی خام آتے ہیں


وہ خاص لوگ انہی میں شریک ہوتے ہیں
تمہاری بزم میں اکثر جو عام آتے ہیں
تجھے دکھائی نہ دیتے اگر خدا ہوتے
ہم اس لیے ترے آگے مدام آتے ہیں


کسی نے کیوں نہ کہا مومنین حد ادب
حسین جیسے مقدس امام آتے ہیں
71521 viewsghazalUrdu