گیا بے کار آخر یہ برس بھی

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
گیا بے کار آخر یہ برس بھی
محبت بھی ادھوری ہے ہوس بھی
اسے بس سوچنا اور لکھتے رہنا
یہیں تک ہے ہماری دسترس بھی


بڑا دعویٰ ہے تجھ کو دلبری کا
گرجنے والے آ اک دن برس بھی
درندوں کے پرندوں کے مزے ہیں
کبھی انساں پہ آئے گا ترس بھی


اسے اک بار بس اک بار مل لو
تو کم پڑ جائیں دل دو چار دس بھی
95398 viewsghazalUrdu