غم عزیز کوئی تو کنالؔ ہوگا مجھے

By kunaal-barkadeFebruary 27, 2024
غم عزیز کوئی تو کنالؔ ہوگا مجھے
بس ایک بار ہوا تو ملال ہوگا مجھے
بناؤں ناؤ تو میری جگہ بچا لینا
یہ مت سمجھنا کہ میرا خیال ہوگا مجھے


اسی جگہ اسی تاریخ اس ٹھکانے پر
یہ تیرا غم ہے جو ہر ایک سال ہوگا مجھے
میں شہر آگ لگانے چلوں تو ڈرنا مت
تری سلامتی کا تو خیال ہوگا مجھے


گھڑی کے کانٹے میں الٹے گھماتا تھا کہ کنالؔ
یقیں تھا گزرا سمے بھی بحال ہوگا مجھے
35877 viewsghazalUrdu