گھر میں روزن نہیں رہا کوئی
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
گھر میں روزن نہیں رہا کوئی
اب نہیں آئے گی صدا کوئی
پوچھ کر دیکھتے پتہ اپنا
کاش ہم کو بھی جانتا کوئی
میں نے مسجد میں جانا چھوڑ دیا
روز مل جاتا تھا خدا کوئی
سارے ویرانے ہو گئے ناکام
مجھ کو تنہا نہ کر سکا کوئی
زندہ رہنے کے مشورے کے ساتھ
یار ترکیب بھی بتا کوئی
آرزو تھی کہ ایک بار مجھے
میری آنکھوں سے دیکھتا کوئی
چیخنے والے ہو گئے خاموش
پھر دریچہ نہیں کھلا کوئی
زہر اتنے پلائے لوگوں نے
مجھ میں زندہ نہیں بچا کوئی
اب نہیں آئے گی صدا کوئی
پوچھ کر دیکھتے پتہ اپنا
کاش ہم کو بھی جانتا کوئی
میں نے مسجد میں جانا چھوڑ دیا
روز مل جاتا تھا خدا کوئی
سارے ویرانے ہو گئے ناکام
مجھ کو تنہا نہ کر سکا کوئی
زندہ رہنے کے مشورے کے ساتھ
یار ترکیب بھی بتا کوئی
آرزو تھی کہ ایک بار مجھے
میری آنکھوں سے دیکھتا کوئی
چیخنے والے ہو گئے خاموش
پھر دریچہ نہیں کھلا کوئی
زہر اتنے پلائے لوگوں نے
مجھ میں زندہ نہیں بچا کوئی
59835 viewsghazal • Urdu