غزل آسمانی نہیں ہو رہی ہے

By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
غزل آسمانی نہیں ہو رہی ہے
کہ قابو سے باہر زمیں ہو رہی ہے
چلو کھیلتے ہیں محبت محبت
مگر بولنے کی نہیں ہو رہی ہے


میاں قیس مسجد کے اندر پڑے ہیں
کہیں کی عبادت کہیں ہو رہی ہے
ٹھکانہ نہیں بدلا بارش نے اب تک
جہاں ہو چکی تھی وہیں ہو رہی ہے


20994 viewsghazalUrdu