غصے میں ایک شخص کی محفل گیا ہے دل

By bilal-sabirMarch 1, 2024
غصے میں ایک شخص کی محفل گیا ہے دل
سب کی ہو خیر کیونکہ مرا دل گیا ہے دل
اعلان کر کے ڈھونڈنے والوں کو روک دو
کہہ دو کہ راستے میں پڑا مل گیا ہے دل


ویسے تمام حسن تھا سرقے کے موڈ میں
تھا زیر لب جو لے کے وہی تل گیا ہے دل
سرحد عبور کر کے جنوں کی بلالؔ جی
اس بار ایسے دھڑکا مرا چھل گیا ہے دل


97334 viewsghazalUrdu